Treasurer Office

92321141_3007155355973452_6480443339937153024_n

Nouman Hamid Butt

Designation: Acting Treasurer

Phone: 05811- 960024

Email: treasurer@kiu.edu.pk

Introduction

 

کسی بھی ادارے کی کامیابی میں بے باک اور موثر مالی نظام کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا شعبہ فنانس ٹریژرار کی سربراہی میں یونیورسٹی کے تمام مالی امور، وسائل اور اثاثہ جات کے انتظام و انصرام کا ذمہ دار ہے اور تمام تدریسی، تحقیقی اور انتظامی شعبہ جات کی ضروریات کے مطابق فرنیچرز، لیبارٹری کے سامان، آئی ٹی کے آلات ، لائبریری کتب، جرنلز وغیرہ کی خریداری کے علاوہ یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ کی تیاری اور اس کی متعلقہ فورم سے منظوری کی ذمہ داری شامل ہیں۔ شعبہ فنانس، یونیورسٹی کے طلبائ اور یونیورسٹی سے الحاق تعلیمی اداروں سے فیسوں کے حصول مستند بینکوں کے ذریعے یقینی بنائے ہوئے ہے۔ ہائرایجوکیشن کمیشن سے سالانہ ترقیاتی وغیر ترقیاتی گرانٹ کے حصول کو یقینی بنانا اس آفس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ شعبہ فنانس ، یونیورسٹی کے تمام ملازمین اور طلبائ کے مالی لین دین کے ریکارڈ باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے محفوظ اور اپ ڈیٹ رکھا جاتا ہے۔ غیرضروری اخراجات کی روگ تھام کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ تاکہ بجٹ میں خسارہ نہ ہو۔ داخلی مالی نظام کو موثر بنانے کیلئے فنانشل ریکارڈ اور سالانہ فنانشل تخمینہ کی مستند چارٹرڈ اکائونٹینٹ فرم اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے باقاعدہ آڈٹ کرایا جاتا ہے۔

یونیورسٹی میں ایک بے باک فنانشل نظام کے نفاذ کیلئے شعبہ فنانس کے بے لوث سٹاف اور تربیت یافتہ آفیسر پوری تندہی اور دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ یونیورسٹی مالی طور پر ایک مضبوط اور مستحکم ادارہ ثابت ہو۔

 

android APK